نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن کا نیا حکم نامہ،طلبہ کا مستقبل دائو پر

نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن کا نیا حکم نامہ،طلبہ کا مستقبل دائو پر

ملتان( خصوصی رپورٹر )نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونس کے نئے احکامات نے زکریایونیورسٹی ، ایمرسن یونیورسٹی اور ۔۔

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے کمپیوٹر طلبا کا مستقبل داو پرلگادیا تفصیل کے مطابق چیئرمین این سیک نے لیکچر ز بھرتی کیلئے این سیک سے رجسٹریشن ، ایکریڈشن والی یونیورسٹی کی سند کی شرط لازم قرار دے دی ،چیئرمین ایچ ای سی ، تمام یونیورسٹیز کے وسی سیز کو لیٹر ارسال تفصیل کے مطابق چیئرمین این سیک ڈاکٹر سیدمنصورسرورنے ایک لیٹر چیئرمین ایچ ای سی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ،تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے وی سیز ، ڈی جی کوالٹی ایشورنس ایجنسی ایچ ای سی ،ڈی جی ایکریڈیشن اینڈ اٹسٹیشن ڈیپارٹمنٹ ایچ ای سی و دیگر دفاتر کے نام ارسال کیا ہے کہ این سیک جنرل کونسل ، ایچ ای سی کی جانب سے 31اگست 2024کے بعد سے ایکریڈیشن کی منظوری کے بغیر کمپیوٹر پروگرامز کرنیوالے اداروں کے طلبہ کی اسناد کی تصدیق نہیں کی جائیگی ۔ مختلف غیر ممالک میں صرف این سیک سے منظورشدہ اداروں کے طلبہ کو نوکریاں فراہم کی جاتی ہیں ۔اداروں کو آگاہ کیاجاتا ہے کہ صرف این سیک سے منظورشدہ یونیورسٹی کے طلبہ کو ملازمتیں فراہم کی جائیں ۔ادارے کی این سیک سے رجسٹریشن ہونا لازمی ہے ۔کوئی کمپیوٹر پروگرام این سیک کی رجسٹریشن اورایکریڈیشن کے بغیرکسی ادارے میں شروع نہیں کئے جاسکتے مگر داخلوں کے حصول کے لئے نجی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری یونیورسٹیز نے بھی طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھیلا رواں سال ایچ ای سی کی جانب جامعہ زکریا کمپیوٹر سائنس پروگرام کی 50سیٹیں دیں جبکہ یونیو رسٹی انتظامیہ نے داخلوں کے اہداف کے حصول کیلئے لاتعداد داخلے کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں