شفاف امتحانات کیلئے معاونت کررہے ، عبدالرئوف مہر

شفاف امتحانات کیلئے معاونت کررہے ، عبدالرئوف مہر

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لودھراں میں قائم نویں جماعت کے۔۔

 امتحانی مرکز کا دورہ ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لودھراں کے گرلز امتحانی مرکز کے انتظامات کا جائزہ لیا اور نگران عملہ کی کارکردگی کی بھی پڑتال کی ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کی بدولت طلباء کی قابلیت جانچنے میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ لودھراں تعلیمی بورڈ کو بھرپور مدد کررہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں