ضمنی الیکشن ہوا تو تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی، تیمورمہے

ضمنی الیکشن ہوا تو تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی، تیمورمہے

ملتان( لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدوار بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے این اے 148میں اہلیان حلقہ سے ۔۔

ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ آج بھی حلقے میں کی عوام میں 8فروری والا جوش وخروش موجود ہے ۔اگر ضمنی الیکشن ہوا تو حلقے کی عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اس الیکشن کی تاریخی الیکشن بنادیں گے ۔حلقے کی عوام کل بھی تحریک انصاف اور اس کے امیدوار کے ساتھ تھی آج بھی تحریک انصاف اور اس کے امیدوار کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ الیکشن میں بجلی،گیس،پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی نومنتخب پی ڈی ایم حکومت نے اپنے رنگ دیکھانا شروع کردیئے حکومت نے چند دن میں ہی عوام سے کیے ہوئے وعدے ہوا میں اڑادیے بجلی،گیس،پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوادیں اس بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عوام عید پر اپنی ضروریات زندگی کی اشیاء بھی نہیں خرید سکتے ۔اس موقع پر ضلعی صدر تحریک انصاف چودھری خالد جاوید وڑائچ نے بھی اظہار خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں