عید الفطر پر لوٹ مار،گوشت،چکن ،پھل،پیاز ،ٹماٹر مہنگے

عید الفطر پر لوٹ مار،گوشت،چکن ،پھل،پیاز ،ٹماٹر مہنگے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی مرکز،عید،ٹرو اور مرو کے روزدوکان داروں کی لوٹ مار،گوشت پھل مہنگا،پیازٹماٹرمہنگے۔۔

 داموں فروخت ہوتے رہے پھلوں سمیت مرغی فروش بھی دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے ،بحث کرنے والوں سے بدتمیزی بھی کرتے رہے ،غریبوں نے عید کے دنوں بھی دال پرگزار کیا’اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ’اس بارے تفصیل کے مطابق عیدالفطرکے تینوں روزدوکانداروں نے اپنی لوٹ مارجاری رکھی،عید کے روزقصاب بڑا گوشت 1ہزار سے 12سوروپے فی کلوچھوٹا گوشت 18سوروپے سے 2ہزارروپے فی کلو تک،فارمی مرغی ساڑھے 7سو روپے فی کلو تک فروخت کرتے رہے اورپھل بھی دوگنا ریٹ پرفروخت ہوتے رہے جبکہ ٹماٹر300روپے پیاز250فی کلوسمیت دیگر سبزیات کی قیمتیں بھی اسمان کو چھوتی رہیں،پیاز،ٹماٹرپھل اورگوشت مہنگے ہونے پرغریب اورمتوسط طبقہ انتہائی پریشان رہااورعید کے روز بھی دال پرگزارہ کرتارہا،متاثرہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوٹ مارکرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں