روٹی کی 16روپے میں فروخت انتظامیہ کیلئے چیلنج ہوگا : شہری

 روٹی کی 16روپے میں فروخت انتظامیہ کیلئے چیلنج ہوگا : شہری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )روٹی کی قیمت میں 4روپے کمی پر شہریوں میں مہنگائی کم ہونے کی امید جاگ اُٹھی شہریو ں کی۔۔

 جانب سے روٹی کی قیمت4روپے کم کرکے 16روپے مقرر کرنے پر شہریوں کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے اقدام کو سراہا گیا روٹی کی قیمت20روپے سے کم ہوکر16روپے ہونے پر شہریوں نے مہنگائی کم ہونے کی امید کا اظہار کیا شہریوں کا کہانا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے روٹی 2روپے کی تھی اب دس روپے کی ہونی چاہیے روٹی کی قیمت16روپے مقرر ہونے پر شہریوں کی جانب سے مقرر کردہ قیمت میں روٹی کی فراہمی نہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے شہریوں نے شکوہ کیا کہ عام مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں سمیت تمام اشیا مقرر کردہ سرکاری قیمت میں فراہم نہیں کرتے روٹی کی 16روپے میں فروخت بھی انتظامیہ کیلئے چیلنج ہوگا شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی ریلیف کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے .

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں