گگومنڈی:اندھے قتل کا ڈراپ سین،دوست ملزم نکلے

گگومنڈی:اندھے قتل کا ڈراپ سین،دوست ملزم نکلے

بورے والا ،گگومنڈی ( نمائندگان دنیا)گگو منڈی میں ہونے والے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، پب جی گیم کھیلنے والے دوست ہی ملزم نکلے ۔

پولیس تھانہ گگو نے اندھے قتل کو 5 گھنٹے میں ٹریس کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 221 ای بی میں نہر کنارے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی جس کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی۔ مقتول کی شناخت 18 سالہ ثاقب کے نام سے ہوئی جو نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے 5 گھنٹے کی لگاتار محنت کے بعد ملزموں لقمان اور عبد الرحمن کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کر لیا۔مقتول اور ملزم آپس میں دوست اور پب جی گیم کھیلنے کی وجہ سے نفسیاتی طور پر متاثر ہو چکے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے مبینہ طور پر اپنے ہی دوست کی جان لی۔بورے والا سے نمائندہ دنیا کے مطابق ثاقب کو اس کے دو ساتھی طالب علم پکنک منانے کا کہہ کر گائوں کے ساتھ ہی واقع نہر پر لے گئے اور اس کے سر میں گو لی مار کر قتل کر دیا ۔مقتول کے والد انتظار حسین کے مطابق اس کے بیٹے کا ملزموں سے دس دن قبل جھگڑا ہوا تھا جس پر صلح بھی ہو گئی تھی لیکن ملزموں نے پھر بھی ثاقب کو اسی جھگڑے کے رنج میں قتل کر دیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں