سی پی او کا تھانہ مخدوم رشید کا دورہ،صفائی ودیگرانتظامات کا جائزہ

سی پی او کا تھانہ مخدوم رشید کا دورہ،صفائی ودیگرانتظامات کا جائزہ

ملتان(کرائم رپورٹر )سی پی او صادق علی نے تھانہ مخدوم رشید کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پولیس اسٹیشن کا ریکارڈ ملاحظہ کیا۔

انہوں نے تھانہ کی حوالات، ریکارڈ روم، اسلحہ خانہ، مال خانہ کا معائنہ کیا اور تھانہ کی صفائی کا جائزہ لیا، انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر ہونے والے اندراج کو بھی چیک کیا اور اس حوالے سے ضروری ہدایات دیں، سی پی او نے حوالات تھانہ کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے متعلق تمام ریکارڈ چیک کیا، سی پی او نے بیٹ بکس کا جائزہ لیا اور بیٹ افسران کو بیٹ ریکارڈ کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت کی انہوں نے پولیس افسران سے کہا کہ مقدمات کی بھر پور طریقہ سے پیروی کر کے ملزمان کو سخت سزاؤں کے لیے چالان بروقت عدالت میں جمع کروائیں اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد حقائق پر یکسو کریں۔ سی پی او نے اس موقع پر تھانہ میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے احکامات دیئے ۔ سی پی او نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو جلد انصاف دلانے کے لیے ہرممکن اقدام کریں۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تھانہ کلچر کی تبدیلی سمیت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا، اس کے علاوہ سی پی او نے ہدایت کی کہ کرائم کنٹرول کرنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں