نشتر ٹو کی سی پی ایس پی سے جلد منظوری ہوجائیگی،راشد قمر

نشتر ٹو کی سی پی ایس پی سے جلد منظوری ہوجائیگی،راشد قمر

ملتان(لیڈی رپورٹر)پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کا سی پی ایس پی کے وفد کے ہمراہ نشتر ٹو ہسپتال کا دورہ،پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے جلد نشتر ٹو کی سی پی ایس پی سے منظوری کی نوید سنا دی ۔

تفصیل کے مطابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز نشتر ٹو ہسپتال کا دورہ کیا۔ ایم ایس نشتر ٹو ڈاکٹر مدبر نے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کو اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا ۔اس موقع پر تمام فیکلٹی ممبران نے بڑی تعداد میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کا پرتپاک استقبال کیا، ادھر دورے کے دوران پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو نے بچہ وارڈ، ہڈی جوڑ وارڈ اور دیگر وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے گفتگو کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اسپتال انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کے دوران پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے ساتھ الحاق کی تیاریوں بارے ہدایات جاری کرتے ہوئے نوید سنائی کہ جلد نشتر ٹو کے ڈیپارٹمنٹس جن میں جنرل سرجری، جنرل میڈیسن، پیڈریاٹک میڈیسن، پیڈریاٹک سرجری، آرتھوپیڈک سرجری، نیوروسرجری اور گائنی کی سی پی ایس پی سے منظوری ہو جائے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں