ضلع کونسل وہاڑی کے 11ملازمین میں پرموشن لیٹر تقسیم

 ضلع کونسل وہاڑی کے 11ملازمین میں پرموشن لیٹر تقسیم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ضلع کونسل کے 11ملازمین میں پرموشن لیٹر تقسیم کئے اور کہا کہ سرکاری ملازمین کو بروقت ترقی دینا میرا مشن ہے۔۔۔

 ضلع کونسل کے ملازمین کو ترقی سینارٹی،میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر دی گئی ہے اور تمام قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے لہذا ترقی پانے والے ملازمین پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کو اپنا شعار بنائیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ترقی پانے والے سرکاری ملازمین مزید محنت، دیانتداری، لگن اور فرض شناسی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اپنی دفتر ی امور بہترین انداز سے انجام دیں پابندی وقت کو اپنا شعار بنائیں سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور عوامی خدمت کے جذبے سے کام کریں ترقی پانے والوں میں شہود الرؤف، محمد ارشد، طالب حسین، محمد افتخار کو گریڈ 14سینئر کلرک سے گریڈ 16اسسٹنٹ /ہیڈ کلرک، طالب حسین، عبدالسلام خورشید، محمد آصف، محمد کلیم،محمد ناظم حسین کو جو نیئر کلرک گریڈ 11سے گریڈ14سینئر کلرک اور دیگر شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں