مہنگی روٹی نان فروخت کرنے پر 55ہزارروپے جرمانہ

مہنگی روٹی نان فروخت  کرنے پر 55ہزارروپے جرمانہ

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، مہنگی روٹی نان فروخت کرنے پرہوٹل وتنور مالکان کو 55ہزارروپے جرمانہ۔

اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین نے کہا کہ حکومتی نرخوں پر روٹی اور نان کی فروخت کو یقینی بنایا جائے ،کم وزن روٹی اور نان یا زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والے ہوٹل اور تنور مالکان کیخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ ،روٹی حکومتی ریٹ اور متعین کردہ وزن کے مطابق فروخت کی جائے پاپڑ نما روٹی فروخت کرنے سے اجتناب بڑتا جائے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں