خانیوال، سبزیوں ، پھلوں کی قیمتیں آسمانوں پر ،شہری پریشان ٍ

خانیوال، سبزیوں ، پھلوں کی قیمتیں آسمانوں پر ،شہری پریشان ٍ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)مہنگائی کا طوفان برپا ،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، دکانداروں کی لوٹ مارجاری۔۔

، غریب متوسط طبقے کے افراد بھاؤ پوچھنے تک ہی محدود، پرائس کنٹرول کمیٹی نے چپ سادھ لی، شہریوں کا کمشنرملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی کی مبینہ غفلت کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد صرف بھاؤ پوچھنے تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں، خانیوال کی سبزی منڈی میں کم ناپ تول معمول بن چکا ہے ،سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈی میں متعدد بااثر گروہ سرگرم عمل ہیں ان میں ملوث کاروباری افراد کے خلاف مارکیٹ کمیٹی کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت منڈیوں میں اپنے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کروانے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ذمہ داران بااثر افراد پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے دیہی و شہری علاقوں میں قائم چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو بھجوا دیتے ہیں جو کہ غریب دکانداروں کے ساتھ سراسر زیادتی و ظلم ہے ۔ 

ہونا تو یہ چاہئے کہ ضلعی حکومت نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لئے منڈیوں میں چھاپے مارکر بڑے مگر مچھوں اور ناجائزمنافع خوروں کو پکڑے تاکہ منڈیوں میں سبزی و پھل مناسب داموں پر فروخت ہو سکیں جہاں سے دکانداروں کو منڈی سے مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر پھل اور سبزیاں دستیاب ہو ں تاکہ صارفین کو ارزاں نرخوں پر سبزی و پھل کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں