مہنگی روٹی فروخت کرنیوالے 10افراد گرفتار، مقدمات درج

مہنگی روٹی فروخت کرنیوالے 10افراد گرفتار، مقدمات درج

ملتان( وقائع نگار خصوصی ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سستی روٹی کے ریٹس پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاون کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے ۔۔۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز کریک ڈائون کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مہنگی روٹی کی فروخت پر 10 افراد گرفتار کرلئے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اس موقع پر شہر بھر میں چیکنگ کے دوران پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 ہوٹل بھی سیل کردیئے گئے ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر سستی روٹی تنوروں پر ریٹ لسٹ بھی آویزاں کردی گئی ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے 100 گرام سستی روٹی کا نرخ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ تنور اور ہوٹل مالکان سمیت نان بائی شاپش کو سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے ۔رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ عام مارکیٹ میں گندم کا ریٹ انتہائی کم ہونے کے باعث سستی روٹی عوام کا حق ہے اس لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے احکامات دیئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں