ینگ ڈاکٹرز ملتان کے وفد کی وزیر صحت سے ملاقات

ینگ ڈاکٹرز ملتان کے وفد کی وزیر صحت سے ملاقات

ملتان(لیڈی رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان اور ساؤتھ پنجاب میڈیکل فورم نے گزشتہ روز وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات کی ،ملاقات میں ملتان اور جنوبی پنجاب کے صحت کے مسائل زیر بحث لائے گئے ۔

 اس موقع پر ڈاکٹروں وفد نے وزیر صحت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، سرکاری ہسپتالوں میں مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ،ایم ڈی/ایم ایس کے پوسٹ گریجویٹس کو درپیش مسائل کا فوری حل کیا جائے جس پر وزیرصحت نے وائس چانسلرز پہ مشتمل کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کرنے اور مسئلہ کا حل نکالنے کی یقین دہانی کروائی ۔ ڈاکٹروں کے وفد نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ہیومن ریسورس کی کمی کو پورا کیا جائے ، ڈاکٹروں کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے ڈاکٹر میاں عدنان نے جنوبی پنجاب کے اکلوتے برن سینٹر کے انتظامی معاملات سے متعلق وزیر صحت کو آگاہ کیا جبکہ نشتر ہسپتال ملتان کی تزئین و آرائش اور زیر تکمیل مدر ا ینڈ  چائلڈ ہسپتال ملتان کو جلد مکمل کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔اس موقع پر صحت سہولت پروگرام کو مکمل فعال کرنے اور ڈاکٹرز و عملے کے منصفانہ شیئرز کا بھی مطالبہ سامنے رکھا گیا جبکہ جنوبی پنجاب میں ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈی ڈزیز کو پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور سے منسلک کرکے سرکاری تحویل میں لینے اور ٹریننگ پروگرام کو سینٹرل انڈکشن میں لانے کا کہا گیا جس پر صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں