مونڈکا، باردانہ فراہمی میں تاخیر ، مڈل مین کی چاندی

مونڈکا، باردانہ فراہمی میں تاخیر ، مڈل مین کی چاندی

مونڈکا( نامہ نگار)حکومت پنجاب کی جاری کردہ ایپ چالو نہیں باردانہ کا حصول خواب مڈل مین گندم اونے پونے خریدنے لگا مقروض کسان بیچنے پر مجبورکھاد ڈیزل و دیگر لوازمات چار گنامہنگے فروخت کئے گئے ۔۔۔

کئی گنا اخراجات بڑھنے سے کسان پہلے ہی نقصان کی زد میں ہے حکومت کی خریداری میں عدم دلچسپی سے صورتحال سنگین ہو گئی۔ کسان اتحادمظفرگڑھ کا اجلاس شاہجمال میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر میاں احسان دھنوتر نے کی کسان اتحاد کے عہدیداروں و ممبران نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے بار دانہ کے حصول کے لئے جو ایپ متعارف کرائی ہے وہ کام ہی نہیں کرتی نتیجتاً باردانہ کا حصول خواب بن کر رہ گیا ہے حکومت پنحاب کی گندم خریداری میں عدم دلچسپی کی بدولت مڈل مین اور سرمایہ دار طبقہ پوری طرح متحرک ہوگیا ہے۔ اور کسان سے تین ہزار تا بتیس سوروپے میں گندم خرید کر کے سٹاک کررہا ہے یوں مقروض کسان لٹنے لٹنے پر مجبور ہو چکایے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے میاں احسان دھنوترنے کہا کہ گندم کی کاشت کے دوران نہروں میں پانی فراہمی بند کر کے ڈیزل کھاد اور گندم سے متعلقہ تمام زرعی مداخل چار گنا تک مہنگے کر دئیے گئے تھے حق تو یہ تھا کہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا جاتا کیونکہ گندم کی کاشت پر گذشتہ برس کی نسبت چار گنا زائد اخراجات آئے تھے اضافہ کرنے کی بجائے حکومت اپنے اعلان کردہ قیمت پر بھی خریداری نہ کر کے اور بار دانہ فراہمی کی پالیسی اوپن نہ رکھ کر کسان کے لٹنے کی راہ ہموار کر رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں