کاروبار شروع کرنے سے قبل قانونی تقاضے پورے کرنیکی ہدایت

کاروبار شروع کرنے سے قبل قانونی تقاضے پورے کرنیکی ہدایت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں مختلف کیسز کا تفصیلی جائزہ لے کر انکی قیمت کا تعین کیا گیا تاکہ کنڈونیشن فیس کی وصولی یقینی بنائی جاسکے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوام کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اور کاروبار کی مواقع پیدا کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں تمام کاروباری حضرات کو چاہیے کہ وہ کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے اس کے قانونی تقاضے پورے کرے تاکہ انہیں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کنڈونیشن فیس اور کمرشلائزیشن فیس کے کیسز کو ترجیح بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان، اے سی وہاڑی ڈاکٹر عائشہ خان،ایس ڈی او ہائی وے شاہد غفور، ایکسائز اینڈ ٹیکیشن آفیسر رائے بشیر احمد کھرل،نائب تحصیلدار بوریوالا طاہر محمود، نائب تحصیلدار وہاڑی ظہور حسین اور دیگر افسران موجود تھے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں