قیدیوں کی بہتر صحت کیلئے اقدامات کئے جائیں،وسیم حامد

قیدیوں کی بہتر صحت کیلئے اقدامات کئے جائیں،وسیم حامد

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)اسیران جیل کی صحت کیلئے عملی کوششیں شروع ،جیل میں موک ایکسرسائز۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں جیل ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا، جیل سپرنٹنڈنٹ جاوید اقبال کھچی، سی ای او ہیلتھ مجید بھٹی،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر و دیگر افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے طبی ماہرین جیل ہسپتال کا باقاعدگی سے وزٹ کریں ، ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور دانتوں و آنکھوں کے امراض کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ جیل ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے مزید بہتر بنایا جائے گا، حفظان صحت کے تمام اصولوں پر عمل کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں