محکمہ تعلیم کے افسر نئے داخلوں پر توجہ دیں، زاہدہ بتول

محکمہ تعلیم کے افسر نئے داخلوں پر توجہ دیں، زاہدہ بتول

لودھراں (سٹی رپورٹر )ڈی پی آئی سکینڈری میڈم زاہدہ بتول کا لودھراں کا دورہ ، سی ای او ایجوکیشن نیک محمد شیخ و دیگر ایجوکیشن افسروں سے میٹنگ کی ،گرلز و بوائز سکولوں کا معائنہ کیا ۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی آئی سکینڈری میڈم زاہدہ بتول نے گزشتہ روز جمعرات کو ضلع لودھراں کا دورہ کیا۔اساتذہ و طلباء وطالبات کی حاضری کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈی پی آئی سکینڈری میڈم زاہدہ بتول نے ایجوکیشن کمپلیکس لودھراں میں سی ای او ایجوکیشن نیک محمد شیخ ودیگر ایجوکیشن افسروں سے میٹنگ کی ۔ڈی پی آئی سیکنڈری میڈم زاہدہ بتول نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن افسر نئے داخلہ مہم پر خصوصی توجہ دیں ، سکولوں میں طلباء وطالبات کا زیادہ سے زیادہ داخلہ کیا جائے ۔ آگاہی مہم چلائی جائے ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے دئیے گئے داخلہ ٹارگٹ کو ہرصورت پورا کیا جائے ۔ میانواکی جنگل میں پوداجات کے ٹارگٹ کو بھی پورا کیا جائے ۔ میانواکی جنگل کی حفاظت کے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ سکولوں میں ڈینگی وائرس کے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پینا فلیکس نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں ۔ صبح کی اسمبلی میں طلباء وطالبات کو ڈینگی وائرس بارے آگاہی دی جائے ۔ بارشوں کے باعث سکولوں میں پانی کسی صورت کھڑا نہ ہونے دیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں