ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

ملتان( کرائم رپورٹر )ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق صدر پولیس کو معتصم نے بتایا کہ ڈیوٹی سے گھر جارہاتھا کہ سورج میانی کے قریب چار مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل سمیت نقدی 21ہزار چھین کر فرار ہوگئے ،کوتوالی کے علاقے ثمرین کا موبائل ،بی زیڈ کے علاقے وسیم کے گھر سے قیمتی ملبوسات سمیت آرٹیفیشل جیولری مالیت 55ہزار،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد ولید کی موٹرسائیکل ،تھانہ ممتازآباد کے علاقے بشیر احمد کی موٹرسائیکل جبکہ چہلیک کے علاقے احمد بخش کا موبائل چوری ہوگئے ،پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں