ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں بھی ارتھ ڈے پر سیمینار،طلبہ ،شہریوں کی شرکت

ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں بھی ارتھ  ڈے پر سیمینار،طلبہ ،شہریوں کی شرکت

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں بھی ارتھ ڈے کی مناسبت سے ریسکیو 1122 سیفٹی آفیسر اسامہ ذیشان خان کی۔۔

 زیر قیادت اگاہی واک و سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں طلبہ اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اسامہ ذیشان نے کہا کہ ارتھ ڈے منانے کا مقصد عوام الناس میں شعور پیدا کرنا ہے ،پلاسٹک کے استعمال پر پابندی ہے ،اس کااستعمال ترک کرنا ہے ،جنگلات کے کٹاؤ اور پلاسٹک کچرے کی وجہ سے کرہ ارض کے درجہ حرارت میں شدید اضافہ رہاہے جو گلیشئرز کے پگھلاؤ اور سیلابی تباہ کاریوں کا باعث بن رہا ہے ۔اس لیے زمین پر ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بننے والی چیزوں کے استعمال سے ہمیں گریز کرنا ہوگا،مشتاق گومانی نے کہا کہ کرہ ارض کو اپنی آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے ہمیں پانی کے ضیاع کو روکنے اور پلاسٹک کے کوڑے کو ختم کرنے کے اقدامات کرنا ہونگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں