ضمنی الیکشن ،29امیدواروں نے کاغذات حاصل کرلئے

 ضمنی الیکشن ،29امیدواروں نے کاغذات حاصل کرلئے

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر )پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہیگا۔۔

،گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا پہلا روز تھا مگر کسی امیدوار نے ریٹرننگ آفیسر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے ،،کاغذات نامزدگی کل 24 اپریل تک جمع کروائے جائیں گے ،حلقے میں ضمنی الیکشن 18 مئی کو ہو گا. عام انتخابات میں مظفرگڑھ کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 پر پیپلزپارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی نے کامیابی حاصل کی تھی،بعدازاں آزاد امیدوار اقبال خان پتافی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے مذکورہ صوبائی حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا،ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی پیپلزپارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی نے پنجاب اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا تھا، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفرگڑھ میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 22 سے 24 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں سابق ایم پی .اے میاں علمدار قریشی،سابق ایم این اے مہر ارشاد احمد سیال،،سابق امیدوار اقبال خان پتافی،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ سردار اکرم خان چانڈیہ،اذن شاہ سمیت 29 امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر ناصر شہزاد ڈوگر سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ، لیکن کسی امیدوار نے گزشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی واپس ریٹرننگ آفیسر کو جمع نہ کروائے ،الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 24 اپریل تک جمع ہوں گے ،، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 اپریل کو ہوگی جبکہ یکم مئی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے .حلقے میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ 18 مئی کو ہوگی،،الیکشن کمیشن نے پی پی 269 کے ضمنی انتخابات کے لئے ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں