باگڑ سرگانہ، کھلے مصالحہ جات کی فروخت،انتظامیہ خاموش

باگڑ سرگانہ، کھلے مصالحہ جات  کی فروخت،انتظامیہ خاموش

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ اورگرودنواح میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت جاری دکانداروں کے ساتھ ساتھ اب تو دیہی علاقوں میں موٹرسائیکل ریڑھیوں پر چل پھر کر لوگ یہ دھندہ ایک عرصہ سے کرر ہے ہیں۔۔۔

 شہریوں کو ناقص مضرصحت مرچ مصالحے دیئے جانے سے لوگ بیمارہونے لگے ہیں ۔تفصیل کے مطابق باگڑسرگانہ اور اس کے گردونواح میں کریانہ سٹوروں دکانوں کیساتھ ساتھ موٹرسائیکلوں ریڑھیوں پر کھلے مصالحہ جات کی فروخت ایک عرصہ سے جاری ہے مختلف پیکٹوں میں ناقص ملاوٹ شدہ مضرصحت مصالحہ جات پیک کر کے چل پھر کر فروخت کرنے لگے ہیں اور تقریباًہرچھوٹی بڑی دکان اورسٹورپر بھی دستیاب ہیں جودکاندار لوگوں کوبغیر کسی ڈروخوف کے فروخت کر رہے ہیں۔ حکومت نے ماضی میں ایسے مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت پر پابندی لگائی تھی ان مصالحہ جات کے استعمال سے اکثرلوگ بیمار ہونے لگے ہیں ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں