قتل کیس میں رہا ہوتے ہی ملزم کاخاتون پرقاتلانہ حملہ

قتل کیس میں رہا ہوتے ہی  ملزم کاخاتون پرقاتلانہ حملہ

گگومنڈی(نامہ نگار)قتل کے مقدمہ میں جیل سے رہا ہوتے ہی ملزم کاخاتون پرقاتلانہ حملہ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں279۔

ای بی کی رہائشی شمیم بی بی اپنے گھرمیں موجودتھی کہ اکرم شیخ،یوسف،اقبال،شریف وغیرہ نے زبردستی گھرمیں داخل ہوکرکلہاڑیوں سے اس پرحملہ کردیاجس سے وہ زخمی ہوگئی ۔ شمیم بی بی نے بتایاکہ سال قبل ملزم محمداکرم نے میری نندصغریٰ بی بی کوبے دردی سے قتل کردیاتھااورگزشتہ دنوں ہی رہاہوکوجیل سے باہرآیاہے ۔متاثرہ خاتون نے ڈی پی اووہاڑی سے انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں