مظفر گڑھ، فوڈ اتھارٹی متحرک، 1500ناقص دودھ تلف

مظفر گڑھ، فوڈ اتھارٹی متحرک، 1500ناقص دودھ تلف

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائیاں جاری،سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ تلف۔۔۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سائوتھ پنجاب عاصم جاوید کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوٹ ادو میں ناکہ بندی کے دوران 2 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا،ٹیسٹ میں دودھ ملاوٹ زدہ ثابت ہونے پر 1500 لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا اور گاڑی مالکان پر 10000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا،ڈی جی عاصم جاوید کے مطابق جدید لیکٹوسین مشین کے ذریعے ٹیسٹ کرنے پر دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ اور نیچرل فیٹس کی کمی پائی گئی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی شہریوں کو ملاوٹ سے پاک،صاف ستھری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے مشن پر مسلسل کام کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ دودھ ایک بنیادی غذا ہے جسے بچے اور بڑے سب استعمال کرتے ہیں،اس میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کے مجرم ہیں اور ہرگز رعایت کے مستحق نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کرے اور ملاوٹ کرنے والے معاشرے کے ناسوروں کی نشاندہی کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں