جعلی چیک دینے والے 4افرادکیخلاف مقدمات درج

جعلی چیک دینے والے  4افرادکیخلاف مقدمات درج

ملتان( کرائم رپورٹر ) بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

تفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک پولیس کوچہلیک پولیس سہیل اور جنید نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم عامر،شاہد ،عمیر نے لاکھوں روپے کی چیزیں وصول کرکے پیسوں کے عوض چیک دیئے جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگئے جبکہ کوتوالی پولیس کو توفیق نے بتایا کہ ملزم صفدر نے 25لاکھ کی بابت بوگس چیک دیا ،پولیس نے مذکورہ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں