کارسرکار میں مداخلت پر متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج

کارسرکار میں مداخلت پر متعدد  افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر) کار سرکار میں مداخلت پر متعدد افراد خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔تفصیل کے مطابق مظفرآباد۔

 پولیس کو ظہور اے ایس آئی نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے القریش چھاپہ مارا تو ملزم کے اہلخانہ تیمور اور منتظر مہدی نے اپنے دس نامعلوم افراد کے ہمراہ کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر دھاوابولا ملزم کو چھڑوالیا ۔جبکہ کینٹ پولیس کو واپڈا ایس ڈی او محمد اصغر نے بتایا کہ ملزم اللہ داد نے ٹینڈر کا وقت ختم ہونے کے بعد سرکاری سیل توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کارسرکار میں مداخلت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں