ن لیگ کی ضمنی الیکشن میں کامیابی ثابت ہوگیا عوام ترقی چاہتی، ذوالفقار علی

ن لیگ کی ضمنی الیکشن میں کامیابی ثابت ہوگیا عوام ترقی چاہتی، ذوالفقار علی

ٹاٹے پور (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ملتان ملک ذوالفقار علی ڈوگر نے۔۔

 کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے ،حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ عوام ملک میں ترقی چاہتی ہے ۔ملک ذوالفقار علی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام تر فوکس عوامی مسائل کی طرف کردیا ہے ، حکومت زراعت کے شعبہ کو بہتر اور موثر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،مسلم لیگ ن کو بڑے بڑے معاشی چیلنج کا سامنا ہے لیکن پھر بھی معیشت کو پروان چڑھایا جائے گا،ن لیگ نے ہمیشہ معیشت کو مضبوط کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں