کینیا سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں، ابرار حسین

کینیا سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں، ابرار حسین

شجاع آباد(نامہ نگار)تاجر رہنما چودھری احمد حیات نے کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں تعینات پاکستانی سفیر ابرار حسین خان سے ملاقات کی، باہمی امور زیر بحث آئے ۔

پاکستانی سفیر ابرار حسین خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ کینیا کے تاجروں کے حوالے سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان لانے کیلئے کوشاں ہے ۔ چوہدری احمد حیات نے کہا کہ کینیا معاشی اور کاروباری لحاظ سے محفوظ ملک ہے ،پاکستانیوں کیلئے محفوظ کاروبار کیلئے یہاں اچھے مواقع اور سہولیات ہیں،پاکستانی سفاتخانہ کینیا میں پاکستانیوں کو کاروبار کرنے کیلئے ہر طرح کی معاونت فراہم کرے گی۔ ملاقات میں کینیا میں پاکستانی سفاتخانے کی کمرشل کونسلر عدیلہ یونس اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے پوتے نواب علی مرتضیٰ قریشی بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں