وردی نہ ہونے پر درجنوں بچوں کو سکول سے نکال دیا گیا

وردی نہ ہونے پر درجنوں بچوں کو سکول سے نکال دیا گیا

چاچڑان شریف(نامہ نگار )رکن پور میں موجود واحد گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سے وردی نہ ہونے پر درجنوں بچوں کو سکول سے باہر نکال دیا گیا ۔

بچوں کے مطابق وردی نہ ہونے پر سکول میں کئی روز سے طلبہ کو سزائیں دی جا رہی تھیں مگرگزشتہ روز بچوں کو سزائیں دے کر سکول سے یہ کہ کر نکال دیا گیا کہ گورنمنٹ کے نئے اصول کے مطابق جب تک وردی نہیں ہو گی کوئی بچہ سکول نہیں آئے گا ،وردی نہ ہونے پرسکول سے نکالے گئے متعدد بچے سکول کے باہر کھیلتے ہوئے نظر آئے ۔سکول انتظامیہ سے موقف لیا گیا تو سکول انتظامیہ نے گورنمنٹ کی پالیسی قرار دیا جبکہ کچھ بچوں نے کہا کہ ہمارے والدین مہنگائی کے اس دور میں فوری طور پر استطاعت نہیں رکھتے جبکہ والدین نے بھی سکول انتظامیہ کے اس رویے کو تعلیم دشمن قرار دیتے ہوئے سکول انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں