دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر مبینہ طور پر بیوی قتل

دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر مبینہ طور پر بیوی قتل

سکندر آباد(نامہ نگار)دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر مبینہ طورپر قتل کردیا خودکشی کا رنگ دینے کے لیے لاش کو۔۔

 روشن دان سے لٹکا دیا ورثا کا الزام ۔تفصیل کے مطابق سکندرآباد کے قریبی علاقے کیمپ والی پل کے رہائشی محمد کاشف نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر مبینہ طورپر اپنی بیوی رابعہ کو گلا دبا کر قتل کردیا ورثانے الزام عائد کیاہے کہ کاشف نے پہلے ہماری بہن کو گلاد با کر قتل کیا پھر لاش کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے روشن دان کے ساتھ لٹکا دیا اور ہمیں اطلاع دی کہ تمہاری بہن نے خودکشی کرلی ہے مقتولہ کے ورثا کی کال پر تھانہ سٹی پولیس کے بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لاش کو قبضے میں لیکر ریسیکو کے ذریعے پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے جبکہ ورثانے ہسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں