سکول کے سامنے گندے پانی کاتالاب ، طالبات کو مشکلات

 سکول کے سامنے گندے پانی کاتالاب ، طالبات کو مشکلات

گگومنڈی(نامہ نگار)سرکاری سکول کے سامنے گندے پانی کاتالاب، داخلی راستہ پرکوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہیں طالبات کاگزر نامحال، بدبو اورتعفن سے گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول 173 ای بی میں سانس لینابھی مشکل ہوگیا۔

نواحی گاؤں 173۔ای بی کے گورنمنٹ گرلزہائیرسیکنڈری سکول سامنے گندے پانی کاتالاب بناہواہے جبکہ سکول کوجانے والے واحدراستہ پرکوڑے کرکٹ کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سکول میں جانے والی طالبات سمیت سٹاف کوشدیددشواری کاسامناہے اس کے علاوہ گندے پانی کے تالاب اورکوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو اورتعفن سے سکول میں سانس لینابھی دشوارہے اہل دیہہ فاروق رامے ،زاہدرفیق گجر،علی اکبر، بلال، جاوید،ضیاء گجر،لیاقت جٹ، ارشد گجر،نذ یرنمبر دار، منیرچیئرمین،محمدانورودیگرنے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اوراسسٹنٹ کمشنر سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں