انسداد ڈینگی ،تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ بہتر بنانے کا حکم

 انسداد ڈینگی ،تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ بہتر بنانے کا حکم

لودھراں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے ڈینگی کے تدارک کیلئے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیدیا ۔

 انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ موسم کی بدولت مچھروں کی افزائش میں اضافہ ممکن ہے باشعور شہری احتیاطی تدابیر اپنا کر حکومتی اقدامات کو کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 2156 ہاٹ سپاٹس کی ویکٹر سرویلنس کامیابی سے کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 279 ان ڈور اور 73 آؤٹ ڈور ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات اور ویکٹرسرویلینس کیلئے تعینات کی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی مانیٹرنگ کیلئے تحصیل لودھراں میں 93 ان ڈور، 28 آؤٹ ڈور، تحصیل کہروڑپکا میں 85 ان ڈور، 23 آؤٹ ڈور جبکہ تحصیل دنیاپور میں 101 ان ڈور اور 22 آؤٹ ڈور ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے لیے تعینات ٹیموں کے اراکین کو سخت تنبیہ کی اور ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی اقدامات میں غفلت یا سستی برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف یکساں کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں