ضمنی الیکشن میں 75ہزار کی لیڈ سے کامیاب ہونگے ، تیمور مہے

ضمنی الیکشن میں 75ہزار کی لیڈ سے کامیاب ہونگے ، تیمور مہے

ملتان(لیڈی رپورٹر) ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اپنے انتخابی حلقہ این اے 148میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ19مئی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حلقے کی عوام پرجوش ہے۔۔۔

 حلقے کی جس یونین کونسل میں بھی جاتا ہوں وہاں تحریک انصاف کے جھنڈے اور تحریک انصاف زندہ باد کے نعرے سنائی دیتے ہیں۔حلقے کی عوام کا کہنا ہے کہ اس بار مخالف امیدوار کو 75 ہزار کی لیڈ سے شکست دیں گے ۔میں مخالفین کو کہ دینا چاہتا ہوں کہ جب عوام کے حوصلے اپنے حق کے لیے بلند ہوں تو انقلاب آکر رہتا ہے ہر بار دھاندلی نہیں ہوسکتی۔حلقے کی عوام اپنے ووٹ کی حفاظت خود کریں گے ۔ کچھ شرپسند عناصر میرے پرانے انتخابی نشان گھڑیال کو اٹھائے ہوئے ہیں عوام ایسے شرپسند عناصر کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں کیونکہ اب ہمارا انتخابی نشان گھوڑا ہے اور اپنا ووٹ گھوڑے کے نشان پر مہر لگا کر دیں۔ 19مئی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام گھروں سے نکلیں اور گھوڑے کے نشان پر مہر لگا کر بانی پارٹی تحریک انصاف سے اپنی محبت کا ثبوت دیں۔اس موقع پر ایم پی اے وسیم خان بادوزئی بھی ہمراہ تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں