ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور سے لوہے کے بریسز چرا لئے گئے

 ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور سے لوہے کے بریسز چرا لئے گئے

مونڈکا(نامہ نگار ) بجلی کے ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور سے ہزاروں مالیت کے لوہے کے بریسز چرا لئے گئے ,ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر مارکر بجلی کا پول ٹوٹ گیا۔

 توڑنے والے شخص سمیت متعدد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔ایس ڈی میپکو سب ڈویژن مظفرگڑھ شاہد اقبال نے پولیس تھانہ شاہجمال کو بتایا کہ مظفرگڑھ تا ڈمر والا ٹرانسمیشن لائن ٹاور نمبر 154جوکہ تھانہ شاہجمال کے علاقہ مانکا بھٹہ میں واقعہ ہے سے محمد ندیم اور شوکت نذیر نے 34300روپے مالیت کے دس عدد لوہے کے بریسز چرا لئے اسی طرح ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن وسندیوالی شاہد نواز نے بتایا کہ کھلنگ جنوبی بستی ناڑو والا کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور حضور بخش نے بجلی کے پول سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا دی جس سے بجلی کا پول ٹوٹ گیا اور محکمہ کو ستر ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں