باردانے کیلئے فرد بنوانے پر مبینہ پیسے وصول،کسانوں کا احتجاج

باردانے کیلئے فرد بنوانے پر مبینہ  پیسے وصول،کسانوں کا احتجاج

گگو منڈی (نمائندہ دنیا ) باردانہ کے حصول کے لئے فرد ملکیت بنوانے کیلئے مبینہ طور پر پٹواری چھ سوسے لے کر پندرہ سو وصول کر رہے ہیں جس پر کسانوں نے احتجاج کیا۔

کسانوں راشد وٹو،قمر دین،محمد زبیر،مراتب علی،سجاد علی،محمد دین اور دیگرنے صحافیوں سے گفتگو ہوئے کہا کسان تو پہلے ہی پسے ہوئے ہیں اور گندم کا ریٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور اوپر سے باردانہ کے حصول کے لئے کسانوں پر اور بوجھ ڈال دیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں