10سالہ بچی پر تشدد کرنے والے معلم کیخلاف پولیس کارروائی شروع

10سالہ بچی پر تشدد کرنے والے  معلم کیخلاف پولیس کارروائی شروع

ملتان( کرائم رپورٹر ) تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں مدرسے کے معلم کا دس سالہ بچی پر تشدد ،شہری نے پولیس کو کارروائی کی درخواست دے دی ۔۔۔

پولیس نے معلم کیخلاف کارروائی شروع کردی۔9 فیض کے رہائشی مہر شاکر محمد نے پولیس کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری بیٹی مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کرتی ہے دوماہ قبل مدرسہ کے معلم نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انوشہ کے دماغ پر چھوٹ آئی میں اپنی مدد آپ کے تحت بیٹی کا علاج معالجہ کرواتا رہاجو اب زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہوکر چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں