سٹوڈنٹس کونسل الیکشن،کاغذات جمع کرانیکی آج آخری تاریخ

سٹوڈنٹس کونسل الیکشن،کاغذات جمع کرانیکی آج آخری تاریخ

ملتان(خصوصی رپورٹر) سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلوں کے الیکشن کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے ۔۔۔

تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں طلبا کونسلوں کے الیکشن کرانے کے پراجیکٹ پرکام شروع ہوگیا ۔فارم نامزدگی جمع کرانے آخری تاریخ 10 مئی رکھی گئی ہے جاری مراسلے کے مطابق حکومت پنجاب کا محکمہ سکول ایجوکیشن تمام سرکاری سکولوں میں تعلیم کو بڑھانے اور مختلف ذرائع سے طلبہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے ۔ سرکاری سکولوں میں طلبہ کونسلوں کا قیام سیکھنے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے طلبہ کونسلوں کے قیام کے عمل کی مکمل ہدایات جاری کردی گئیں ۔ جن پر عمل کرکے ایونٹ کو مکمل کیا جائے ان اقدامات پر عمل کرتے ہوئے ، سرکاری سکول متحرک اور موثر طلبہ کونسلیں قائم کرسکتے ہیں، جو طلبہ کو قائدانہ کردار ادا کرنے اور اپنے سکولوں میں مثبت اثرات کو فروغ دینے کے لیے بااختیار بناسکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق 11 مئی کو اپیلیں سننے کے بعد انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے ، 12 مئی کو امیدواروں کی طرف سے پوسٹرز کی تیاری کی جاسکے گی۔ جبکہ مئی 13-15تک انتخابی مہم چلائی جاسکے گی 16مئی کو الیکشن ہوں گے جبکہ انتخابی پٹیشنرکا فیصلہ 17مئی کوہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں