کاشتکار کپاس کی کاشت 15مئی تک مکمل کرلیں، شہزاد صابر

کاشتکار کپاس کی کاشت 15مئی تک مکمل کرلیں، شہزاد صابر

ملتان (وقائع نگار خصوصی ) محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام مخدوم رشید میں میگا کاٹن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ کاٹن سیمینار میں محکمہ زراعت کے افسر و کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 سیمینار میں ماہرین نے کاشتکاروں کو کپاس کی بروقت کاشت، کھادوں کے متوازن و متناسب استعمال، آئی پی ایم ماڈل پر عملدرآمد کے فوائد سمیت جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے آگاہی فراہم کی۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع شہزاد صابر نے کاٹن سیمینار میں کاشتکاروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ کاشتکار کپاس کی کاشت ترجیحاً 15 مئی تک مکمل کر لیں۔ کپاس کی کاشت کیلئے سرٹیفائیڈ اور ٹیگ والا بیج استعمال کریں۔ کاشتکار کپاس کی منظور شدہ بی ٹی اقسام کا تصدیق شدہ بیج کاشت کریں۔ بوائی سے قبل بیج کومناسب کیڑے مار زہر ضرور لگائیں۔ کپاس پر ابتدائی کیمیائی سپرے میں کم از کم 60 دن تک تاخیر کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی کاشت سے قبل زمین کی اچھی تیاری بہت ضروری ہے ۔ زمین کی سخت تہہ توڑنے کیلئے سب سوائلر ہل چلایا جائے ۔ یکم تا 30 اپریل تک کاشتہ فصل کے لیے 17500 پودے فی ایکڑ رکھیں۔ یکم تا 31 مئی تک کاشتہ فصل کے لیے 23000 پودے فی ایکڑ رکھیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں