جرم ثابت ہونے پر چوری کے ملزم کو ایک سال قید

جرم ثابت ہونے پر چوری کے ملزم کو ایک سال قید

ملتان (کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے خاتون کے اغوا اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم اکمل کی عبوری ضمانت کو خارج کر دیا ہے ۔

ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کاشف کو ایک سال کی قید سخت کی سزا سنا دی ہے ۔ پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم کاشف کے خلاف ظہیر کی درخواست پر اسکے گھر سے سامان چوری کرنے کا مقدمہ درج کر لیا تھا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمر دراز کی عبوری درخواست ضمانت کو منظور کر لیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں