ایڈیشنل آئی جی کا دورہ ،تھانہ جھال سیال کی بلڈنگ کا افتتاح

 ایڈیشنل آئی جی کا دورہ ،تھانہ جھال سیال کی بلڈنگ کا افتتاح

ملتان،وہاڑی،ماچھیوال (کرائم رپورٹر ،نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا،نامہ نگار ) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے تھانہ جھال سیال کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کردیافتتاحی تقریب میں سابق ایم پی اے سردار خالد ڈوگر ۔۔۔

سابق ایم این اے فقیر احمد آرائیں، آصف خورشید ، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکرٹری راو خلیل احمد ، ثمران ستار ، رانا فیضان رسول ، احسان اللہ تارڑ نمبردار ، عظمان رانا سمیت سول سوسائٹی نمائندگان اور معززین کی کثیر تعداد شریک ہوئی، ڈی پی او عیسیٰ خان سکھیرا نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کو بریفنگ دی ،جبکہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب احمد کامران خان نے اپنے خطاب میں ڈی پی او عیسیٰ خان کی وہاڑی میں تعیناتی کے دوران جرائم کی بیخ کنی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب نے ایک سے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں پولیس کلچر اور تھانوں میں واضح تبدیلیاں کی ہیں جن سے عوام کی مشکلات میں کمی ہورہی ہے ۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کے ہمراہ بلڈنگ کی تعمیراتی ٹیم کو شیلڈ بھی دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں