رجب طیب اردگان ہسپتال میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

رجب طیب اردگان ہسپتال میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹ)رجب طیب اردگان ہسپتال میں پہلی، کامیاب اور بالکل مفت اوپن ہارٹ سرجری ،رجب طیب اردگان ہسپتال نے اپنی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے اپنی پہلی اوپن ہارٹ سرجری (بائی پاس(کا کامیابی سے انعقاد کرکے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ۔۔۔

رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے شعبہ تعلقات عامہ و میڈیاریلیشنز کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مظفر گڑھ کے رہائشی مریض مختاراحمد اس نازک عمل سے گزرنے سے قبل کافی عرصے سے دل کی تکلیف میں مبتلا رہے ۔ہسپتال کے کیمپس ہیڈ ڈاکٹر عرفان جاوید نے اس کامیابی پر اللہ سبحانہ وتعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے ہسپتال کے سفر میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے دل کی سرجریوں کی مفت فراہمی جاری رکھنے کے ہسپتال کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ اہم سروس ضرورت مندوں کے لیے آئندہ بھی مفت اورقابل رسائی رہے گی۔ یہ کامیاب اوپن ہارٹ سرجری اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی اور مریضوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کے لیے رجب طیب اردگان ہسپتال کی لگن کا ثبوت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں