سرکاری ملازمین کاڈی سی آفس مظفر گڑھ کے سامنے احتجاجی کیمپ

سرکاری ملازمین کاڈی سی آفس مظفر گڑھ کے سامنے احتجاجی کیمپ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)اگیگا پنجاب کی کال پر بجٹ میں تنخواہوں اور پینشن میں اضافے ، ظالمانہ پنشن اصلاحات ، لیو انکیشمنٹ کے۔۔

 کالے قانون و دیگر مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا اور ریلی نکالی گئی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایپکا وزیر خان دستی نے کہا کہ حکومت مسلسل پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا معاشی استحصال کر رہی ہے ، بجٹ میں ملازمین کے لیے ریلیف کا اعلان کرے،مہنگائی کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ضلعی صدر ایپکا سردار وزیر دستی اور ارسلان گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیو انکیشمنٹ کے ریوائز نوٹیفکیشن کے حصول کے لیے ملازمین کی جدوجہد جاری رہے گی ، حکومت میڈیکل کنوینس اور ہاؤس رینٹ الاؤنسز میں 200 فیصد اضافہ کا اعلان کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں