دیہی ، شہری علاقوں میں جعلی کرنسی کا دھندا، گروہ سرگرم

 دیہی ، شہری علاقوں میں جعلی کرنسی کا دھندا، گروہ سرگرم

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) جعلی کرنسی کا دھندہ کرنیوالے گروہ متحرک ہو گئے ،شہر اور دیہی علاقوں میں جعلی کرنسی کا گھناونا دھندہ کرنیوالے گروا سرگرم ہوچکے ہیں۔

سادہ لوح لوگ اصلی اور نقلی نوٹ میں فرق محسوس نہیں کرسکتے ، فراڈ گینگ کے افراد نے 1000اور 500روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے نوسربازی کرتے ہوئے ، شہریوں اور دکانداروں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جعلی کرنسی نوٹوں میں اصل اور نقل کی تمیز کرنا کسی صورت بھی آسان نہیں جن دکانداروں نے کاروباری مراکز میں نوٹ چیک کرنے والی مشینیں رکھی ہوئی ہیں صرف وہ ہی فراڈ گروپوں کے ہاتھوں محفوظ ہیں شہر بھر میں مبینہ طورپر جعلی کرنسی کا دھندہ عرصہ دراز سے جاری ہے مگر ذمہ دار وں کیخلاف قانو ن کا حرکت میں نہ آنا حیران کن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں