لیڈی کانسٹیبل سمیت 2اہلکاروں پر تشددکرنیوالے ملزم گرفتار

 لیڈی کانسٹیبل سمیت 2اہلکاروں  پر تشددکرنیوالے ملزم گرفتار

گگومنڈی(نامہ نگار)لیڈی پولیس کانسٹیبل سمیت دو اہلکاروں پرتشددکے مرتکب ملزم گرفتار۔

 تفصیل کے مطابق بی آئی ایس پی سنٹرپردوران ڈیوٹی پولیس کانسٹیبل عمران اورلیڈی کانسٹیبل ثناء اسلم کوبینک کے فرنچائزرحاجی خالدنے اپنے بھائی محمدبلال سے ملکر تشددکانشانہ بنایاتھا جس سے کانسٹیبل عمران کاسر پھٹ گیااور وردی بھی پھاڑ دی گئی۔ ملزموں نے لیڈی کانسٹیبل کوبھی تھپڑمارے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پرپہنچ کرملزموں کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں