پاسکو حکام کے کڑے احتساب کو یقینی بنایا جائے ،شمیلہ اسلم

پاسکو حکام کے کڑے احتساب  کو یقینی بنایا جائے ،شمیلہ اسلم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کی نائب صدر سابق ایم پی اے شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترقی کے ویژن کے مطابق وفاق اور پنجاب میں موثر اقدامات اٹھا کر کاروباری استحکام،گندم کے کاشتکاروں کے نقصان کے ازالہ اور پاسکو حکام کے کڑے احتساب کو یقینی بنایا جائے ۔

شمیلہ اسلم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیاں موجودہ و سابق ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی مشاورت سے بنائی جائیں ،سوشل میڈیا پر گندگی پھلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سرکاری اداروں کو حقائق عوام کے سامنے لانے کے لیے متحرک کیا جائے تاکہ جھوٹے بیانیے دفن ہوں اور عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ منسلک ہوجائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں