تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے مائوں کی آگاہی کیلئے سیشن
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے حوالہ سے فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بچوں کو تمباکو نوشی سے محفوظ رکھنے کے۔۔
پروگرام کے سلسلہ میں تمباکو نوشی کی روک تھام اور اس کے مضر صحت اثرات سے مائوں کو آگاہ کرنے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں چیئرپرسن فاؤنڈیشن مس نوشین ملک کی صدارت میں آگاہی سیشن منعقد کیا گیا سیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی آر مسز یاسمین ایڈوکیٹ ، سمیرا امبر ، منزہ ، خدیجہ ، مریم ، یاسرہ ، سائرہ ، صائمہ ، شمشاد ، عفت ، رفعت بی بی ، زکیہ بانو ، انشال ، نازیہ ، زبیدہ ، ثریا ، زہرا ، منیراں بی بی ، شاہدہ ، سلمی ، کلثوم ، ثمینہ ، حرا ، سامیہ ، سمیعہ ، شائستہ ، فوزیہ ، ہاجرہ سمیت خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مس نوشین ملک نے کہا کہ سگریٹ نوشی انتہائی مہلک اور مضر صحت سرگرمی ہے اس سے کینسر ، سانس، پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں سمیت دیگر خطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں ، مائیں باپ کی نسبت بچوں کے زیادہ قریب رہتی ہیں لہذا انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں پر بھرپور نظر رکھیں ۔