ڈی سی خانیوال کا کبیروالا میں فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ

ڈی سی خانیوال کا کبیروالا میں فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھ نے کبیروالا کے علاقہ 3 کسی میں قائم فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ دورہ کرکے خسرہ اور چکن پاکس کی وباء سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ کا معائنہ اور۔۔۔

 فیلڈ ہسپتال میں سہولیات چیک کیں انہوں نے اہل علاقہ سے وباء و ضلعی انتظامیہ کے اقدامات بارے استفسار کیا-وسیم حامد سندھو نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں قائم 3 خصوصی وارڈزکا بھی معائنہ کیا جہاں خسرہ اور چکن پاکس سے متاثرہ بچوں کیلئے 30 بیڈز مختص ہیں 18 کا علاج جاری ہے -وسیم حامد سندھو نے اس موقع پر کہا کہ فیلڈ ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں وباء سے متعلقہ تمام ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر متاثرہ بچوں کی نشاندہی کررہی ہیں ابتک 500 بچوں کی ویکسی نیشن بھی کرلی گئی ہے -انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں ڈی ہائیڈرشن کے علاج کی بھی مکمل دستیاب ہیں ،والدین بچوں کے علاج کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جاں بحق بچوں کے والدین کے غم میں برابر شریک ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محسن عالم اور ایم ایس ڈاکٹر میثم بھٹہ بھی ہمراہ موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں