دنیا میں تمباکو نوشی سے سالانہ 80لاکھ اموات
ملتان(لیڈی رپورٹر)ملتان سمیت دنیا بھر میں 31 مئی کو تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ۔
تمباکو کی وبا اور اس کی وجہ سے ہونے والی اموات اور بیماریوں کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانا ہے اعداد و شمار کے مطابق تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہر سال 8 ملین سے زیادہ اموات کا باعث بنتی ہے اس دن کے موقع پر تمباکو کے استعمال کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنا اور مستقل طور پر تمباکو نوشی چھوڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے اور آگہی فراہم کرنا ہے ،کینسر سوسائٹی ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد مسعود نے اس دن کی مناسبت سے کہا ہے کہ 15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان مقبول حالیہ شوز میں تمباکو کی نمائش کرنے والے مناظر میں 110 فیصد اضافہ ہوا ہے ، جو اکثر تمباکو نوشی کو دلکش انداز میں پیش کرتے ہیں نکوٹین ترقی پذیر دماغوں کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے تمباکو کا مواد، بشمول برانڈڈ پروموشنل مواد اور اور خاص طور پر شیشہ اور E-Cigarette جو کہ نوجوان نسل میں بہت زیادہ مقبول ہے ۔ یہ سگریٹ وغیرہ سے زیادہ خطرناک ہے ۔