جاپانی ایجنسی جائیکا فیلڈ سروے ٹیم کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ

جاپانی ایجنسی جائیکا فیلڈ سروے  ٹیم کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ

ملتان(لیڈی رپورٹر)جائیکا (جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی) فیلڈ سروے ٹیم نے گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اور ۔

ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔جائیکا کی ٹیم نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال کے مختلف شعبوں، تمام آئی سی یوز، آپریشن تھیٹرز، وارڈز اور اولڈ بلاک کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے جائیکا کی ٹیم بشمول مسٹر سوموتو تادایوشی، مسٹر نیشیکاوا کوہی، مسٹر سرمد ہاشمی، مسٹر اے بی او ہیروشی، مس سیاما شوکو، مسٹر ہیروکا ہیروٹاکا، مسٹر یوچیڈا کازوفومی اور مسٹر سوزوکی کازوشیرو کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں