سگریٹ انڈسٹری ذاتی فائدے کیلئے نئی نسل کو ٹارگٹ بناتی، امجد علی امجد

سگریٹ انڈسٹری ذاتی فائدے کیلئے  نئی نسل کو ٹارگٹ بناتی، امجد علی امجد

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)سگریٹ انڈسٹری صرف اپنے کاروباری فائدے کے لیے نئی نسل کو تمام عمر کیلئے اپنا ٹارگٹ بناتی ہے ۔

جو کہ باعث تشویش ہے ۔ مصنوعی نیکوٹین جیسے نشہ کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے ۔ نوجوان کسی بھی کاروبار میں 50 فیصد سافٹ ٹارگٹ ہوتے ہیں۔ ای سگریٹ اور ویپنگ ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے ۔ یہ بات چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے تمباکو نوشی کے عالمی دن پر نو جوانوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں 37 ملین نوجوان ای سگریٹ اور ویپنگ کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ الارمنگ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں