عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی یقینی بنائیں،اجمل چانڈیہ

 عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی یقینی بنائیں،اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے۔۔

 کہ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی یقینی بنائی جائے ، والدین نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کریں،سگریٹ نوشی اور تمباکو کا استعمال صحت عامہ کا ایک اہم مسئلہ ہے ،تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ اڑھائی لاکھ اموات تشویشناک امر ہے ،نوجوانوں میں ہارٹ ٹیک کی بڑی وجہ کثرت سے تمباکو نوشی بھی ہے ،لوگوں کو تمباکو کے استعمال کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے ، تمباکو کی تشہیر، پروموشن اور اسپانسرشپ کو مزید محدود کرنے کی ضرورت ہے ۔ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کا نفاذ یقینی بناناہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ والدین، سول سوسائٹی، نوجوانوں کی صحت اور تندرستی کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ آج کے دن عوام تمباکو سے پاک طرز زندگی اپنانے کا عہد کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں